Minhaj-ul-Quran Women League 9

دوسری سالانہ سیدہ زینب کانفرنس کے اختتام

مری سیدہ زینب کی عظیم شخصیت اور ان کی سیرت کے مختلف پہلو خواتین کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر رہنمائی کا ذریعہ ہیں ان خیالات کا اظہار مہمانِ خصوصی ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر فرح ناز مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اور عذرا اکبر زونل انچارج منہاج القرآن ویمن لیگ نے پنجاب آرٹس کونسل مری اور منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مری کے زیر اہتمام محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ دوسری سالانہ سیدہ زینب کانفرنس کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا، تقریب میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ مری کوثر امتیاز، فاخرہ مسعود،شازیہ الطاف عباسی، مسز اکمل محمود چشتی، مسز نعیم قادری، شازیہ عابد ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ مری نے شرکت کی، تقریب کی صدارت سیدہ نسیم بی بی والدہ محترمہ سید علی رضا شاہ زیبِ سجادہ درگاہ بابالعل حسین شاہ سوارسی نے کی،حاضرین کی کثیر تعداد نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پنجاب آرٹس کونسل اور منہاج القرآن کی انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں سراہا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعم خالد پنجاب آرٹس کونسل مری نے مہمانِ خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں