Property Disputes 13

جائیداد کے تنازعے پر چھوٹے بھائی کو قتل

مری کے نواحی علاقہ دناہ تحصیل لورہ میں عیدالاضحی کے دوسرے دن جائیداد کے تنازعے پر چھوٹے بھائی کو قتل کرناے والا بڑا بھائی اور اسکا بیٹا ضمانتیں قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پر لورہ پولیس نے گرفتارکرلیا واقعات کے مطابق عیدالاضحی کے دوسرے دن شکیل عباسی کو اسکے بڑے بھائی نعیم عباسی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ قتل کردیا اور اپنی اوربیٹے کی عبوری ضمانتیں کروالیں 17 ستمبر کو دونوں باپ بیٹے کی ضمانتیں عدالت نے منسوخ کردیں جس پر لورہ پولیس نے شکیل عباسی کے سفاک اور ظالم قاتلوں بڑے بھائی نعیم عباسی او راسکے بیٹے کو کچہری سے گرفتارکرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں