مری دیول مری کے ضیاء الرحمن عباسی اور وصام منشاء عباسی جنہوں نے شہریار ذیادتی کیس میں مظلوم کی حمایت کی اور منشیات فروشی کے خلاف آواز بلند کی انہیں مختلف ذرائع سے دھمکیاں دی جارھی ہیں کسی بھی واقع میں متعلقہ واقعہ کی کوریج دینا صحافت کے شعبے سے منسلک لوگوں کی صحافتی زمہ داریاں ہوتی ہیں صحافی حضرات کو کسی بھی شخص سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہوتی وہ حق کی سربلندی کیلئے اپنا فرض کرنا ہوتا ہے جو انکی ذمہ داری ہوتی ہے صحافت غیرجانیدارانہ پیشہ ھے وہ کسی بھی واقعہ کا فریق نہیں ہوتا ہم ان لوگوں کو میڈیا کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان دھمکیوں سے نہ ہم ڈرنے والے ھیں اور نہ ھی سچائی کو کوئی جھکا سکتا ھے ہمارا اصل کام حق اور سچائی کے علم کی سربلندی ھے اور یہ فرض زندگی کی آخری سانس تک نبھاتے رہیں گے ہم یہ پیغام بھی دینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی فورم پر ہم تنہا نہیں ہم میڈیا اور ہر قسم کا قانونی فورم استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کو انشاء اللہ بہت جلد بے نقاب کریں گے۔