15

ضلع کونسل کے زیر اہتماد مری شہر میں موجود اکثریت ڈسپنسریز پر قبضے

مری ضلع کونسل کے زیر اہتماد مری شہر میں موجود اکثریت ڈسپنسریز پر قبضے۔وزیر اعظم پورٹل پر شکایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی دوڑیں۔ذرائع کے مطابق چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رضوی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر مری شہر میں موجود ڈسپنسریوں کو چیک کرنے کے لیئے پہنچے تو سنی بنک میں موجود ڈسپنسری کی دونوں منزلیں رہائش کے طور پر استعمال ہو رہی تھیں نیچے والی منزل میں ایک ٹیچر اور اوپر والی منزل میں کراۓ دار وہ بھی میونسپل کمیٹی مری کے ایک بلڈنگ انسپکٹر کو 20 ہزار سے زائد کرایہ ماہوار پر آگے دے رکھی ہے جبکہ پنڈی پوائنٹ میں ایک سنیٹری ورکر کے زیر استعمال ہے جبکہ جھیکا گلی میں محکمہ ہائی وۓ نمک رکھ کر نمک پاشی کر رہا ہے جبکہ لوہر بازار اور کشمیری محلہ کی محض دو ڈسپنسریز میں سے کشمیری محلہ ابھی تک محفوظ ہے اس حوالہ سے چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رضوی سے موقف لینے کے لیئے رابطہ کیا مگر انھوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا اگر وہ رابطہ کر کہ اپنا محکمانہ موقف دینا چاہیں تو وہ شائع کرنے کے لیئے تیار ہیں۔یاد رہے کہ مری شہر میں موجود تمام ڈسپنسریز ضلع کونسل کے زیر کنٹرول ہیں جبکہ یہ املاک میونسپل کمیٹی مری کی ہیں جہاں دوسروں کو غیر قانونی کام سے روکنے والے خود بہتی گنگا میں نہا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں