Zahir Mahmood Abbasi 19

آمدہ بلدیاتی انتخاب میں مسلم لیگ ق مری انشاء اللہ پوری تیاری ،، ظاہر محمود عباسی

مری آمدہ بلدیاتی انتخاب میں مسلم لیگ ق مری انشاء اللہ پوری تیاری کے ساتھ حصہ لینے کے لیئے میدان میں اترے گی۔ انشاءاللہ بہت جلد بڑے مشہور و معروف چہرے سامنے آئیں گے۔ ق لیگ مری میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور حیران کن نتائج دے کر مری کے باسیوں کو سرپرائز دیں گے کچھ لوگ ق لیگ کے نام استعمال کرکے اپنا قد کاٹھ بڑا کرنا چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے اگر آپ ق لیگ کے لیئے مخلص ہیں تو آپ کے لیئے دروازے کھلے ہیں آپ آئیں ہم آپ کو عزت دیں گے لوگ تحریک انصاف اور ن لیگ سے تنگ ہیں ق لیگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نیں ق لیگ نے ہمیشہ بلدیات کو مضبوط کیا اور مری میں تمام بڑے منصوبے ق لیگ کے دور میں آۓ ان خیالات کا اظہا ر مسلم لیگ ق مری کے آرگنائزر ظاہر محمود عباسی نے ایک نجی پروگرام میں ق لیگ کی ممبر سازی کے حوالے سے بات چیت میں کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں