Wheat and sugar 13

غریبوں کے روزمرہ کی ضرورت آٹا مہنگا

مری غریبوں کے روزمرہ کی ضرورت آٹا مہنگا، خیر معیاری اور کڑوا فروخت ہونے لگا شہریوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا بیگ 1360 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ یہ آٹا انسانوں کے کھانے کے بالکل قابل نہ ہے جس کے کھانے سے کئی بچے بھی بیمار ہوگئے ہیں، جبکہ مری شہر میں قائم اکلوتے یوٹیلیٹی سٹور پر چینی عام لوگوں کو نہیں دی جارہی صرف من پسند افراد کو چینی دی جارہی ہے یوٹیلیٹی سٹور پر عام شہری جائے تو اسکو چینی نہیں ہے کا کہہ کرٹال دیاجاتا ہے جبکہ کئی لوگوں کو چینی دی جاتی ہے جس پر شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں عوامی اور شہری حلقوں نے حکومت،کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مری میں شہریوں کو فراہم ہونے والا غیر معیاری آٹے کی فراہمی کو بندکیاجائے اور انسانوں کو کھانے والا آٹا فراہم کئے جانے کے اقدامات کئے جائیں اور یوٹیلیٹی سٹور پر بھی عوام کو سستی چینی اور دیگر روزمرہ کے استعمال کی اشیاء فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں