Assistant Commissioner Murree Zahid Hussain 12

اسسٹنٹ کمشنر مری نے لنک روڈ نکا ل کر قانون کو ہاتھ میں لے لیا

مری احاطہ نور خان مری میں ایک غریب آدمی کی زمین اور جنگل کی اراضی سے بااثر افراد کو نوازنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر مری نے لنک روڈ نکا ل کر قانون کو ہاتھ میں لے لیا سرکاری فنڈز اس روڈ کی تعمیر پر لگائے جارہے ہیں کھیوٹ نمبر 113 بلاک ہونے کے باوجود خسرات 94 سے درجنوں انتقال ہوچکے ہیں جو قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے جو بھی مال پانی نہیں دیتا ہے اسکے لئے کھیوٹبلاک ہوجاتی ہے اس غیر قانونی دھندے میں کمپیوٹر برانچ کاانچارج اے ڈی ایل آر مری بمعہ اپنے عملے کے ملوث ہے اس مافیاء کا مرکزی کردار حسنین شاہ بھی ہے جس نے ٹاؤٹ مافیاء کو ساتھ ملارکھا ہے جو مال اکٹھا کرکے اے ڈی ایل آر کو ماہانہ دیتے ہیں کمپیوٹر سنٹر اور دیگر مافیاء بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں جبکہ عوام کو اس مافیانے مشکلات سے دوچار کررکھا ہے،سائلین کاکہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر مری ان تمام حقائق سے باخبر ہیں وہ بھی اس مافیاء کے آگے بے بس ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر وڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس مافیا کیخلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں