Patriot chairlift   8

پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کار کی سروس مکمل طور پر بحال

  1. مری منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ ریزارٹ اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد اب سیاحوں کے لیے پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کار کی سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور سیاح اس محفوظ اور دلکش سیاحتی مقام کا رخ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پتریاٹہ چیئر لفٹ کے تمام سیفٹی فیچرز کی اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینے کے بعد اب چیئر لفٹ اور کیبل کار کا محفوظ سفر سیاحوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ سیاح علاقائی خوبصورتی اورقواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے پتریاٹہ چیئر لفٹ کاپرلطف وزٹ انجوائے کریں اس موقع پرپتریاٹہ چیئر لفٹ کے انتظامی افسران شیخ منیر،محمد اشرف، فہیم انور،صہیر عباسی، وقاص انور اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ قدرتی اور صاف شفاف ما حول کے لئے پو دے لگا نا نہا یت ضروری ہے جو ما حو ل کو بہتر اور اسکے برقرار ر کھنے میں مدد فراہم کر تے ہیں اور مختلف قسم کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے،انہوں نے کہا کہ مون سون کے موسم میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ ملک میں درختوں کی کمی کو پوار کیا جا سکے اور مری کے حسن میں بھی اضافہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں