murree mall road 28

مری کو ایک مافیا سوچی سمچھی سازش کے تحت بدنام کرنے میں مصروف،،،

ملکہ کوہسار مری کو ایک مافیا سوچی سمچھی سازش کے تحت بدنام کرنے میں مصروف۔اہل مری کا بدنام کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرنے کا مطالبہ۔تاریخ گواہ ہے کہ مری میں باشعور اور خاندانی لوگ آباد ہیں باہر سے آکر مری کو بدنام کرنے والے سیاحوں اور انکے مقامی سہولت کاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گذشتہ دنوں ایکسپریس وے گلوریا جینز پر فیصل آباد سے آئی فیملی کا جھگڑا اور دوسرا ایکسپریس وے پر لاہور سے آئے اوباش نوجوانوں کی طرف سے ایک خاتون کو ہراساں کرنا اور بعد میں مری کے لوگوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔مری آنے والے سیاحوں کی مری کہ مقامی باسی دل و جان سے عزت کرتے ہیں مگر چند شر پسند عناصر جو سیاحوں کا لبادہ اوڑھ کر مری کو بدنام کرنے کے لیۓ اپنے یہاں کے سہولت کاروں کے ذریعہ سے ایسی حرکت کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر مری بائیکاٹ مہم شروع کر دیتے ہیں اہلیان مری کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار مری سے منتخب قیادت۔عمائدین و معززین فوری طور پر حرکت میں آئیں اور مری میں سیاحوں کو سیاحتی مقام کے حوالہ سے سہولیات فراہم کریں جن میں کارپارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے اور سیاحوں کیلئے پبلک واش روم کو فلفور بنایاجاۓ پینے کے پانی کا بندوبست اور ریسٹ پوائنٹ بناۓ جائیں اور مری امن کمیٹی قائم کی جاۓ جو مری میں ہونے والی لڑائی جھگڑوں نا انصافی کا سدباب کرے اور پہلے سے موجود جعلی تنظیموں کو ختم کیا جاۓ اور جو غلط ہوں انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں