Highways are broken murree 14

حالیہ شدید بارشوں کے باعث مری کی تمام شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مری حالیہ شدید بارشوں کے باعث مری کی تمام شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارتمام سیاحتی شاہراہیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں جس کے باعث سیاحوں او رمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے جبکہ محکمہ ہائی وے مری کی غفلت اورلاپرواہی کے باعث تاحال ان اہم سڑکوں کی تعمیرومرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا ہے کھنڈرات نما شاہراہوں کے باعث ٹریفک جام رہنام معمول بن چکا ہے جی پی او چوک،موٹر ایجنسی اور دیگر مقامات پر پہنچنے کیلئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی گاڑیوں کو کئی کئی گھنٹے طویل لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے جس سے جہاں انکی سیرو تفریح غارت ہوکر رہ جاتی ہے اورانکا زیادہ وقت گاڑیوں میں بیٹھ کر ہی گزرجاتا ہے اور اکثر سیاح راستوں سے ہی واپس اپنے شہروں کو لوٹ جاتے ہیں وہاں مری کی سیاحت پر بھی اسکے انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، عوامی اورسیاحتی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے،شاہراہوں کی فوری تعمیرومرمت کروانے اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں