Tourists 15

ملکہ کوہسار مری میں ملک بھرسے سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری

مری گلیات اور ملکہ کوہسار مری میں ملک بھرسے سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری گرمی کے ستائے ہوئے سیاحوں نے مری اور گلیات کے خوبصورت مقامات پر ڈھیرے ڈال لئے تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کارش دیکھاجارہا ہے ان دنوں مری اور گلیات میں موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے سن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری رہتا ہے جس سے اس خوبصورت وادی کی دلکشی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ملک بھر سے گرمی کے ستائے ہوئے سیاح یہاں کے دلفریب نظاروں اور آسمان کو چھوتے کوہساروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے جہاں یہاں کی رونقیں بڑھ گئی ہیں وہاں مری کے کاربار پربھی اسکے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں سیاح فیملیاں اورمنچلے یہاں گزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کو اپنے کیمرں کی آنکھ میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں