Expressway murree 13

ہوٹل پر سیاحوں اور ہوٹل انتظامیہ کے مابین تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کا معاملہ، 03 مرکزی ملزمان گرفتار

گلوریا جینز نامی انٹرنیشنل کافی چین کے ہوٹل پر سیاحوں اور ہوٹل انتظامیہ کے مابین تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کا معاملہ، 03 مرکزی ملزمان گرفتار، سیاح علی توقیر کی درخواست پر ہوٹل انتظامیہ اور ملازمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گلوریا جینز نامی انٹرنیشنل کافی چین کے ہوٹل پر سیاحوں اور ہوٹل انتظامیہ کے مابین تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑا ہوا، سیاح علی توقیر کی درخواست پر ہوٹل انتظامیہ اور ملازمان کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 03 مرکزی ملزمان عدنان عباسی، ذوالفقار علی اور رانا حسنین کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتارکر لیا جائے گا، ایس پی صدر نے اس موقعہ پر کہا کہ شہریوں خصوصاً خواتین پر تشدد میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں