International First Aid Day 30

انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 کے زیراہتمام

انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 کے زیراہتمام آگاہی کے لئے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری نے کہا کہ انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کریں اور اپنی مدد آپ کے تحت جائے حادثہ کے موقع پر بروقت طبی امداد مہیا کر سکیں انہوں نے کہا کہ تمام منظم اداروں کے اہلکاروں کی ٹیمز ریسکیو 1122 مری سے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ حاصل کریں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں وہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ لوگوں کو طبی امدادمہیا کر کے قیمتی جانوں کے ضیاع میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کریں۔

ریسکیو مری متاثرہ لوگوں کو اپنی خدمات دینے کے لئے دن رات کوشاں ہے جس کی بدولت بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع میں کمی اور عام عوام کو تحفظ فراہم ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں