Murree Arts council 11

قومی مصروفیات پر مبنی تاریخی اور نایاب تصاویرکی نمائش،،،

مری قائداعظم محمد علی جناح سیاست برصغیر پاک وہند کا وہ روشن ستارہ ہیں جو 72 سال تک طلوع رہا اوراس کی روشن کرنیں آج بھی پاکستان کی صورت میں پورے عالم کو منور کر رہی ہیں بانی پاکستان قائد محمد علی جناح کے یوم وفات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل مری میں ان کی زندگی اور قومی مصروفیات پر مبنی تاریخی اور نایاب تصاویرکی نمائش (قائداعظم کے شب و روز) کا انعقاد کیا ڈاکٹر صدف شاہین ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال مری نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور کے ہمراہ اس نمائش کا افتتاح کیا نمائش میں سیاسی و سماجی شخصیات، مقامی افراد ا ور سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے قائد اعظم محمد علی جناح سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں