Flour 12

سرکاری آٹے کی قلت بازار میں آٹا 1350 سے 1380 روپے میں فراہم،،،

مری میں سرکاری آٹے کی قلت بازار میں آٹا 1350 سے 1380 روپے میں فراہم کیاجارہا ہے کاغذی روٹی 12 روپے اور کاغذی نان 15 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے، غریب عوام روٹی کھانے سے بھی محروم ہوگیا ہے ریاست مدینہ نے لوگوں سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا کوئی سبزی کے نرخ 100 سے ایک 120 روپے کے نرخوں پر فروخت کی جارہی ہے ایسے میں سب کچھ غریب اور کم آمدن والے لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گیا جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے اورکوئی پوچھنے والا نہیں عوامی،سفید پوش اور مزدور طبقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں