Computer Operator Property 9

رجسٹرار آفس مری میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر پراپرٹی ٹرانسفر،،،

مری رجسٹرار آفس مری میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر پراپرٹی ٹرانسفر کوانے والوں کیلئے وبال جان بن گیا بائیومیٹرک کیلئے آنے والوں سے بھاری رشوت وصول کرتا ہے جو یہ کہ دے کہ گورنمنٹ کی سرکاری فیس ہم مکمل ادا کرتے ہیں توپھر رشوت کس بات کی ادا کریں تو کام روک دیات ہے اور کہتا ہے کہ ہماراسسٹم خراب ہوگیا ہے اور جو اسکی جیب گرم کرتا ہے سسٹم ٹھیک ہوجاتا ہے ادھرتحصیلدار مری جنکے پاس اضافی چارج رجسٹرار کا ہے کی بات بھی مذکورہ کمپیوٹر آپریٹر حسنین شاہ نہیں سنتا جبکہ حسنین شاہ کی جگہ اگر دوسرے کی تعیناتی کی جائے تو اسکو بھی چارج نہیں دیتا اسطرح ایک سیٹ پر دو کمپیوٹر آپریٹر بیٹھے ہوئے ہیں مذکورہ آپریٹر سے لوگ تنگ ہیں اور رجسٹریاں کروانی بھی چھوڑ دی ہیں جس سے پنجاب حکومت کو ریونیو کی مد میں لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے عوامی حلقوں او رسائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مذکورہ اہلکار کیخلاف سخت نوٹس لینے اور اصللاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں