Street lights 16

شہر میں سٹریٹ لائٹس کے نظام کو تباہ،،،

مری شہر میں سٹریٹ لائٹس کے نظام کو تباہ کرنے میں متعلقہ محکمے کااہم کردار ہے تاروں کی چوری اور دیگر سامان میں بڑے پیمانے پرگھپلے ہورہے ہیں لوگوں کے صحن اور گھروں کے اطراف کو بھی میونسپل کمیٹی مری کی سٹریٹ لائٹس سے روشن کیاجانے لگا چنداہلکاروں کی ملی بھگت سے من پسند افراد کو سٹریٹ لائٹس کی بجلی فراہم کی جارہی ہے جسکی اعلیٰ سطحی انکوائری کرنے کی ضرورت ہے انتہائی مہنگی بجلی کو من پسند افرا کے صحنوں کو روشن کرنے کیلئے استعمال کرنے سے ماہانہ کروڑوں روپے کا اضافی بل میونسپل کمیٹ مری ادا کررہی ہے اس سلسلے میں حفیہ ٹیم تشکیل دیکر تمام سٹریٹ لائٹس لائنوں کا معائنہ کرکے ذمہ داروں کیخلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں