Muslim Students Organization 29

عقیدہ ختم نبوتﷺ مسلمانوں کے ایمان کی اساس اور روح،،،

مری عقیدہ ختم نبوتﷺ مسلمانوں کے ایمان کی اساس اور روح ہے،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یوم ختم نبوت ﷺ کو شعورختم نبوت ﷺ کے طور منایا،7 ستمبر1974 ء وہ تاریخ ساز دن ہے جب پاکستان کی آئین ساز اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا،7ستمبر1974عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کی سو سالہ طویل ترین جد وجہد فتح مبین سے ہمکنار ہوئی،پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں 7ستمبر ایک عہد ساز دن ہے۔ان خیالات کااظہارناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی ذاکر اللہ صافی نے 7 ستمبر یوم ختم نبوت صل اللہ علیہ وسلم سے مناسبت تربیتی نشست بعنوان شعورختم نبوت ﷺ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ حضورخاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے آخری زمانے میں بعض جھوٹے مدعیان نبوت نے سراٹھایا اور کفر وارتداد پھیلانے کی مذموم کوشش کی مگر نبی ختمی مرتبت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت یافتہ جماعت صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے آپ ہی کے حکم پر ان فتنوں کے خلاف جہاد کر کے انہیں کچل کر رکھ دیا،7ستمبر مسلمانوں کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے،مسلمان عقیدہ ختم نبوت صل اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کی جدوجہد کو پوری قوت سے جاری رکھیں گے اور پرچم ختمِ نبوّت ہمیشہ لہراتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں