Abida Raja MPA 23

جنگلات کی زمین پر قبضہ،،،

مری رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کا ایک اور دبنگ اقدام ۔جنگلات کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف متحرک۔سرکاری محکموں کی کالی بھیڑوں اور قابضین کی کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔مری کے موضع جات مانگا۔مہنگل۔کھٹار۔کرلوٹ کی سرکاری اراضی پر محکمہ مال اور محکمہ مال کی ملی بھگت کی تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع۔سر کاری اراضی پر ناجائز قابضین۔ہاوسنگ سوسائٹیز کی بغیر قانون ضابطے اور این او سی کے بغیر بناۓ جانے پر تحریک کو باضابطہ قرار دینے اور بحث کی اجازت دینے کی استدعا۔رکن پنجاب اسمبلی عابدہ بی بی جو عابدہ راجہ کے نام سے عوام میں شہرت رکھتی ھیں انھوں نے 8 ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لیئے تحریک التوائے جمع کروائی جس کا اندراج نمبر 522 ہے تحریک التواۓ کار کے متن میں رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ نے مری کی یونین کونسل تریٹ۔ یونین کونسل انگوری کے موضعاجات جن میں مانگا۔مہنگل۔کھٹار۔کرلوٹ کی نشاندی کرتے ہوۓ حقیقت پر مبنی دلیرانہ الفاظ کہ مری کے محمکہ حنگلات و محکمہ مال کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت قرار دیا۔اور یہاں تک لکھ دیا کہ یہی افسران و اہلکاران اپنے چاہنے والوں کو مری کی قیمتی سرکارئ اراضی پر قابض پر قابض کرواتے جا رہے ہیں۔اور عوام انہی قبضہ گروپوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور یہ قابضین پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم کے ویژن کی نفی کر رہے ہیں اس لیئے سرکاری اراضی کے قبضہ کو فوری ختم کروایا جاۓ جو تاحال ممکن نہ ہو سکا۔اس کے ساتھ انھوں نے مری میں کئی ہاوسنگ سوسائٹیاں قانون ضابطے اور این او سی کے بغیر بنائی جا رہی ہیں جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے اور اس صورتحال میں عوام میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اس لیئے ان ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی پر سے یہ قبضے فوری ختم کروانے اور اس اہم ایشو پر ایوان میں بحث کے لیئے یہ تحریک التوائے کار منظور کی جاۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں