Murree Arts council 14

یوم دفاع پاکستان ہماری قومی زندگی کا اہم ترین دین ہے

مری6 ستمبر یوم دفاع پاکستان ہماری قومی زندگی کا اہم ترین دین ہے اس دن ہماری جری اور بہادر افواج نے مکار دشمن بھارت کی بزدل افواج کواپنی جانوں کے نذرانے دیکر شکست فاش د ی اوروطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کی اور دشمن پر ایسی کارضربیں لگائیں جن کو یادکرکے آج بھی دشمن خوف سے کانپ جاتا ہے، پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے شہادتیں دیکر پاک مٹی قوم کی حفاظت کرکے دشمن کے دانت کٹھے کئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ اورلیگی رہنماء معین الحق نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے شہدائے 1965 کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور قومی جذبہ حب الوطنی،جرات اور بہادری کا دن ہے اس دن ہماری افواج نے انڈیا کے خوابوں کو چکنا چور کیا اور ٹینکوں کی بڑی جنگ میں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا کراسکے غرور کو خاک میں ملایا،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھی بھارتی جنگی طیاروں کو اڑنے سے پہلے ہی تباہ کردیا،پاک نیوی نے بھی اس جنگ میں بھارتی نیوی کو ناکوں چنے چبواکر اپنی دھاک بٹھائی ہمارے فوجی جوانوں نے جسموں پر بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کے سامنے لیٹ گئے اور بھارتی فوج ٹینکوں کو تنکوں کی طرح اڑادیا اور وطن پاک کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ رتبوں پر فائز ہوئے، پاکستانی قوم کو اپنی پاک افواج پر فخر ہے اور ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب بھی دشمن نے ناپاک نظر سے دیکھا تو اسکو 6 ستمبر کی طرح منہ توڑ جواب دیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں