September 6 Defense Day 15

6ستمبر یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش،،،

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے6 ستمبر یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج اور فرائض کی ادائیگی کے دران ریسکیو 1122 کے شہداء ہمارے ہیروز ہیں ان کی لازوال قربانیوں نے جہاں دشمنوں کو عبرتناک شکست دی وہاں وطن عزیز کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا، ریسکیو 1122 مری کے زیراہتمام مختلف سٹیشنز پر یوم دفاع و یوم شہداء کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام، مرکزی تقریب کا اہتمام سنٹرل سٹیشن پر ہوا جس میں انچارج ایمرجنسی آفیسر سمیت ریسکیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی انچارج ایمرجنسی آفیسر نے اپنے خطاب میں شہید ہونے والے ریسکیورز کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائیہ تقریب میں حصہ لیا،اس موقع پرانھوں نے کہا کہ ہمارے شہید ہونے والے ہیروز قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر دوسروں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں،ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں ان کے کردار سے انکار ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا بالخصوص گکھڑ پلازہ آتشزدگی میں شہید ہونے والے فائر فائٹر کاشف انار عباسی کی قبر پر حاضری دی گئی اورریسکیو 1122 مری کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی انچارج ایمرجنسی آفیسر نے شہید ہونے والے ریسکیو اہلکار کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،شہید کے والدین سے ملاقات کی اور دعا بھی کی، شہداء کی خدمات کو یاد کرتے ہوے اُنہیں تمام ریسکیورز کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا بعدازاں مال روڈ پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں سول سوسائٹی سمیت ریسکیورزکی بڑی تعداد نے شرکت کی،محفوظ معاشرے کیلئے سرگرم ریسکیو 112۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں