Convention 25

پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پھگواڑی کے زیر اہتمام کنونشن،،،

مری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پھگواڑی کے زیر اہتمام کنونشن کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن دھلہ کے کارکنوں نے ایک ریلی کی شکل میں دھلہ سے پھگواڑی پہنچے جبکہ دھلہ دھنوئی اور فتوٹ سے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن پھگواڑی نمبردار اتفاق عباسی نے گالاموڑ سے دھلہ اور فتوٹ کی ریلی کی قیادت کی،مقررین نے اس موقع پر بتایا کہ کنونشن کا اہتمام لیگی کارکنوں کو پارٹی پالیسی کے بارے میں آگاہ کرنا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مشاورت کرنا ہے مسلم لیگ ن ہمیشہ پارٹی کارکنوں کو اعتماد میں لیکر اپنی پالیساں بناتی ہے پارٹی کارکن مسلم لیگ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مقررین نے کارکنوں کو متحد رہنے اور قیادت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں