Syed Naveed Kazmi 15

سید نوید کاظمی کی چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کے ساتھ ملاقات

گدی نشین دربار عالیہ حضرت سید بابا لعل حسین شاہ سوراسی شریف سید نوید کاظمی کی چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کے ساتھ ملاقات، اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب عارف عباسی بھی موجود تھے۔ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادل خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق سید نوید حسین کاظمی نے اس موقع پر چیف آرگنائزر تحریک انصاف کو بعض اہم معاملات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔عوام الناس کے مطابق یہ ملاقات حلقہ کی سیاست کے لیئے اہم پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اور بہت کچھ ردو بدل آنے والے دنوں میں ہو سکتا ہے جبکہ دوسری طرف عارف عباسی کی بھوربن ہاوس میں سابق تحصیل ناظم سردار محمد سلیم خان سے گذشتہ ماہ ہونے والی ملاقات اور اس ملاقات میں بھی عارف عباسی کی موجودگی کو سیاسی تجزیہ کرنے والے بھی اہم قرار دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں