Tehsil Headquarters Hospital Murree 20

مذکورہ ملازمین نے اس عمل پر شدید احتجاج

مری تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سے سیاسی بنیادوں پر متعدد ملازمین کو فارغ کردیاگیا ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری نے مذکورہ ملازمین کو نوکریوں سے نکال کرمتعدد گھرانوں سے روزگارچھین لیا ہے مذکورہ ملازمین نے اس عمل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،صوبائی وزیر صحت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے انہیں نوکری پر بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں ایک طرف تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور نوکریاں دینے کے وعدے کرتی ہے تو دوسری طرف جو ملازمین گذشتہ تین سال سے ملازمت کررہے تھے انہیں نکال دیاگیا جو غریب خاندانوں پر ظلم ہے۔