6 september 29

ہمارے شہداء ہمارے ہیرو ہیں،،،

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ہمارے شہداء ہمارے ہیرو ہیں ان خیالات کا اظہارانچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے وشہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے حواے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد شہداء وطن کو خراج تحسین پیش کرنا ہے حمزہ علی خان نے کہا کہ مری میں منعقد ہونے والی تقریبات میں ریسکیورز کی شرکت اور ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں شہداء کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے،محفوظ معاشرے کے لیے سرگرم ریسکیو 1122۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں