Expressway 15

ایکسپریس وے مری حالیہ بارشوں کے دوران جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مری ایکسپریس وے مری حالیہ بارشوں کے دوران جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار محکمہ این ایچ اے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث متعدد پلیاں اورنکاسی آب کیلئے بنائی گئی نالیاں بند ہونے سے بارش کے دوران مذکورہ شاہراہ برساتی نالے کامنظر پیش کرنے لگتی ہے جن مقامات کو گذشتہ کئی برس سے باربارمرمت کیا جارہا ہے یہاں ہر بارش کے بعد پھر شگاف پڑجاتے ہیں محکمہ انتہائی ناقص تعمیراتی کام کرواکر سالانہ کئی کروڑ روپے ضائع کررہا ہے ان حصوں پر اگر برج بنا کر پانی کی نکاسی کو معقول انتظام کیاجائے تو سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات بچ سکے ہیں محکمہ این ایچ اے کے ذمہ داران اس غفلت اور لاپرواہی کے ذمہ داروں کیخلاف فوری ایکشن لیں اور کئی برس سے متاثر ہونے والے حصوں پر برج تعمیر کرنے کے احکامات جاری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں