Abbasi Colony 15

عباسی کالونی کے متاثرین سے انصاف ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گے،،،

مری عباسی کالونی کے متاثرین سے انصاف ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گے راجہ حنیف ممبرقومی اسمبلی صداقت عباسی کو استعمال کررہے ہیں غریبوں کودن دباکر ان پر ظلم کروایاجارہا ہے پولیس اور تحصیل انتظامیہ مری ان بااثر افراد کے سامنے مکمل بے بس ہے اگر 15 دنوں میں معاملہ کو ھل نہ کیاگیا تو مال روڈ مری اورپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیاجائیگا ان خیالا ت کااظہار معرورقانون دان و سابق ممبرپنجاب اسمبلی راجہ شفقت عباسی ایڈووکیٹ،سابق ممبرقومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی،سید عامر شاہ کاظمی،اسداقبال عباسی ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین مسیاڑی امتیاز عباسی،سابق نائب ناظم مرسٹی مرزاسہیل بیگ،پی پی پی تحصیل مری کے صدر افتخار عباسی،سابق وائس چیئرمین مسیاڑی طاہر عباسی ایڈووکیٹ،سابق نائب ناظم انگوری طارق عباسی،چیئرمین کوٹلی ستیاں جبار ستی،رہنماء تحریک لبیک جاوید عباسی اور دیگر مقررین نے لوئرٹوپہ ڈنہ کے مقام پر ایک بڑے عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیاء نے غریبوں کاجینا حرام کررکھا ہے انہیں ظلم وستم کا نشانہ بناکر پھر انتظامیہ سے ساز باز کرکے انہیں جیل میں ڈال دیاجاتا ہے ہم ایسے افراد کیخلاف اعلان جنگ کرتے ہیں اورمظلوموں کو انصاف کی فراہمی تک ہمارااحتجاج جاری رہیگا متاثرین عباسی کالونی کا مقدمہ ہر فورم پر لڑاجائیگا عوامی جرگہ میں پی پی پی،مسلم لیگ ن،جے یوآئی،تحریک لبیک سمیت تمام جماعتوں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں