Patriata Chairlift Resort 14

پتریاٹہ چیئر لفٹ سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی

مری منیجرنیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملکہ کوہسار کی خوبصور تی اور حسن کو برقراررکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے مری ایک اہم سیاحتی مقام ہے اس لئے یہاں کے ماحول کو بہتر بنانا اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارمنیجر اعجاز بٹ ملک کے مختلف علاقوں سے آئے سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مری میں پتریاٹہ سرسبز علاقہ ہے جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں اور علاقہ کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اس موقع پرنیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ کے انتظامی افسران شیخ منیر،محمد اشرف، فہیم انور،صہیر عباسی، وقاص انور اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پتریاٹہ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت کی طرف سے جاری شجرکاری مہم کے تحت کثیر تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں، چیئرلفٹ کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے تاکہ سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ پتریاٹہ پارک کو صاف ستھرا رکھنے اور سیاحوں کی آگاہی کے لئے بھی پروگرام تشکیل دیئے جاتے ہیں ہے جن میں سیاحوں کو پارک صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں