Service Foundation 15

الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد کو پیش کر دیا،،،

مری الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کراچی متاثرین کے لیے 1 ملین کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد کو پیش کر دیا اس موقع پر حامد اطہر ملک کا کہنا تھا کہ الخدمت کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب سے متاثرین لوگوں کی خدمت جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف ڈیزاسٹر کے حالات میں متاثرین کی مدد کرتی ہے بلکہ تعلیم، کفالت یتامی، صاف پانی، صحت عامہ، رفاہ عامہ، مواخات اور دیگر شعبہ جات میں خدمت خلق کا کام سر انجا دے رہی ہے،الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد نے حامد اطہر ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ وقت خدمت کا ہے اور ہر ایک کو اس وقت سیلاب زدگان کی مدد کو آگے آنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں