رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ نے بچوں سے زیادتی اور قتل کی سر عام پھانسی دینے کی قرداد اسمبلی میں جمع کروا دی۔جس میں رکن صوبائی اسمبلی جو کہ باریک بینی سے عوام کے دکھ درد کو سمھجتی ہیں نے راۓ دی کہ پاکستان میں بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو فوری انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوۓ سزا نہیں دی جاتی جس وجہ سے آۓ روز بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔انھوں نے قرار داد میں کہا کہ یہ صوبائی اسمبلی کا ایوان یہ بھی سمجھتا ہے کہ بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لیئے اس جرم کی سزا صرف اور صرف پھانسی ہونی چاہیئے۔لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان میں بچوں سے زیادتی کی سزا سرعام پھانسی مقرر کرنے کے لیئے فی الفور قانون سازی کی جاۓ۔یاد رہے کہ کوہسار کی اس دختر نے اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی میں لینڈ مافیا۔قبضہ گروپوں۔ منشیات فروشوں۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف دبنگ انداز سیاست اپنا رکھا ہے جو کہ مرد ممبران اسمبلی کو اپنانا چاہیئے تھا