Kohsar University M.N.A 35

کوہسار یونیورسٹی کی منظوری،،،

مری خطہ کوہسار کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے کوہسار یونیورسٹی کا قیام انتہائی ضروری تھا جس کیلئے طویل کوششوں کے بعد کوہسار یونیورسٹی کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یونیورسٹی کی منظوری دی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد اپنے پیغام میں کیا انہوں نے بتایا کہ کوہسار یونیورسٹی مری کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس کمشنر راولپنڈی ڈویثرن کے آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبرقومی اسمبلی وپاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی، کمشنر راولپنڈی اور وائس چانسلر کو ہسار یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم اختر عباسی نے شرکت کی اجلاس میں یونیورسٹی کے انتظامی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور یونیورسٹی کی مختلف عمارتوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں