JUI 8

نیومری یوسی چارہان کا ایک بھرپور انتخابی اجلاس،،

مری امیر جے یو آئی تحصیل مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی قیادت ونگرانی میں ریجن نیومری یوسی چارہان کا ایک بھرپور انتخابی اجلاس جامعہ اشاعت اسلام نیومری میں مولانا سفارش عباسی کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس کا ایجنڈا ریجن نیومری یوسی چارہان کیلئے جے یو آئی کی تنظیم تشکیل دینا تھی اجلاس میں اتفاق رائے سے مولانا سفارش عباسی کو سرپرست اعلیٰ اور مولانا اصغر علی کو یوسی چارہان ریجن نیومری کے لیے امیر منتخب کیا گیا جبکہ دیگر عہدیداران میں مولانا جمیل اصغر نائب امیر،مولانا صفدرعباسی جنرل سیکرٹری،قاری سرزیب جوائنٹ سیکرٹری،محمدعاصم سیکرٹری مالیات اور ضیاء الرحمن کو سالار منتخب کیا گیا،قاری سیف اللہ سیفی نے خطاب کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے عملی نفاذ کے لیے پرعزم ہے جس کے ساتھ تعاون اخلاقی ہی نہیں دینی فریضہ بھی ہے وفد میں مفتی عبداللہ سعید،مولانا وقاص شبیر،مفتی عزیز الرحمن اور مفتی رمضان ولی بھی شامل تھے،مولانا سفارش عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم مشن میں اکابرین ہمیں کسی سے پیچھے نہیں پائیں گے اجلاس میں علماء اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں