Murree news 17 10

عباسی کالونی میں کمرشل تعمیرات

مری عباسی کالونی میں کمرشل تعمیرات پر مقامی انتظامیہ کی سردمہری اور مقامی آبادی کیخلاف من گھڑت مقدمات کیخلاف لوئر ٹوپہ میں عوامی جرگہ مورخہ 4 ستمبر کو منعقد کیاجارہا ہے، سپریم کے 14 رکنی بنچ نے نیومری منصوبے کو غیر قانونی قرار دیاتھا لیکن اس فیصلے کے برعکس عباسی کالونی میں چھ منزلہ عمارت کی تعمیر سے مقامی آبادی کی چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیاجارہا ہے جس سے مقامی آبادی نے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتوایم این اے کے سسر حنیف نے مقامی افراد پر اپنے سیاسی اثرورسوخ سے جھو ٹے مقدمات درج کروانے شروع کردئیے اور ازران نامی شخص کی اپنے ملازمین کے ذریعے ٹانگ توڑدی اور مقامی پولیس کے ذریعے ایک خاندان کے 18 افرا د کیخلا ف من گھڑت ایف آئی آر درج کروائی اس ظلم کیخلاف ڈنہ میں: عوام کی آواز:کے نام سے ایک کمیٹی زیر سرپرستی عامر عباس کاظمی،اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،اورامتیاز احمدعباسی سابق چیئرمین مسیاڑی قائم کی گئی جو مری کے کسی بھی علاقہ میں عوام کے حقوق کی آواز بلند کریگی اس کمیٹی نے باقاعدہ اپنا مشورہ دیا ہے اورکمیٹی کو قانونی طور پر رجسٹرڈ بھی کروایاجائیگا،عوام کی آواز کے پلیٹ فارم سے متاثرین عباسی کالونی کے ساتھ ہونے والے ظلم کیخلاف 4 ستمبر کولوئرٹوپہ کے مقام پر عوامی جرگہ منعقد ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں