murree-rains 15

گلیات،ملکہ کوہسار مری بارشوں کا سلسلہ جاری

مری گلیات،ملکہ کوہسار مری اور اس کے گرد نواح میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری تیز ہواؤں اوربارشوں کے باعث مری کا موسم انتہائی سرد ہو گیا گہری دھند اور کبھی بارش اور کبھی ہلکی پھوار نے اس دلکش وادی کے حسن کو مزید نکھار دیاہے ملک بھر سے آئے سیاح ملکہ کوہسار مری کے دلفریب موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دودن تک جاری رہ سکتا ہے،ادھر شدیدبارشوں کے باعث کئی علاقوں سے لینڈسلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں