Muslim League-Q 29

مسلم لیگ ق ضلع راولپنڈی رہنماؤں کی صوبائی جنرل سیکرٹری کامل علی آغا سے ملاقات،،،

مری مسلم لیگ ق ضلع راولپنڈی۔مری۔کوٹلی ستیاں۔کہوٹہ کے رہنماؤں کی صوبائی جنرل سیکرٹری کامل علی آغا سے ملاقات ۔کارکن کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایات۔ پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔ کامل علی آغا۔تنظیم سازی کا عمل جاری ہے تمام تحصیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹیاں بنا کر ان کو یونین کونسلز اور وارڈز میں کارکنان کو منظم کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ زبیر خان پرانے لیگی کارکنان اور راولپنڈی سے بہت بڑے نام اور سابق ایم این اے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈر پارٹی میں شمولیت کے لیئے رابطے میں ہیں۔پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری کامل علی آغا سے مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں منعقد کی گئی جس میں ضلع راولپنڈی کے تنظیمی امور اور پارٹی کی راولپنڈی میں کاردگردگی کا جائزہ لیا گیا۔
کامل علی آغا کو ضلع اور تحصیلوں میں اب تک ہونے والی تنظیم سازی کی رپورٹ پیش کی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور جلدازجلد سارے ضلع کی تنظیمیں مکمل کر نے کا حکم دیا
کرونا وائرس کے دوران کی جانے والی امدادی سرگرمیوں اور یوم آزادی کے موقع پر نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی پر کامل علی آغا نے ضلعی صدر زبیر خان اور فیاض تبسم اور باقی ساری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ضلعی عہدیداران اور کارکنان کو شاباش دی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ضلع راولپنڈی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکال کر ثابت کر دیا کے راولپنڈی چوہدری برادران کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔
اس موقع پر ضلعی صدر زبیر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق ضلع میں تنظیم سازی کا عمل زور شور سے جاری ہے ضلع کی ساتوں تحصیلوں کے لیئے آرگنائزنگ کمیٹیاں بنا دی ہیں جو اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں پچاس فیصد ضلعی تنظیمیں مکمل کر دی ہیں اور بقایا آنے والے ساٹھ دنوں میں مکمل کر لی جائیں گی جس کے بعد ضلع میں ایک ورکر کنونشن رکھا جائے گا جس میں مرکزی قائدین کو مدعو کیا جائیگا۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری فیاض تبسم کا کہنا تھا کہ ضلع میں پرانے مسلم لیگی کارکنان اور رہنماؤں سے رابطوں کے لیئے ایک رابطہ کمیٹی بنائی ہوئی ہے جو پرانے لیگی کارکنان اور رہنماؤں سے رابطہ کر کے ان کو متحرک کر رہی ہے اس کے علاوہ ضلع کی نامور شخصیات سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندگان پارٹی میں شمولیت کے لیئے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں ان کے ساتھ ہماری بات چیت چل رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد اس حوالے سے سرپرائز دینگے۔ اس موقع پر ضلعی عہدیداران مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف قیصر خان، سینئر نائب صدر مشتاق قریشی، یونس اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قمر لودھی، سیکرٹری انفارمیشن عمران کھوکھر، نائب صدر غضنفر علی مرزا، نائب صدر اعظام چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری راجہ اظہر، ممبر سوشل میڈیا راولپنڈی چوہدری نصیر وڑائچ، چیف آرگنائزر مری حماد طیفور عباسی، چیف آرگنائزر کہوٹہ و کوٹلی ستیاں راجہ عرفان ستی، چیف آرگنائزر گوجر خان شبیر اعوان صدر یوتھ ونگ کینٹ حسن رضوانی، شہزاد عباسی، ظاہر عباسی، قیصر عباسی نے بھی خطاب کیا ضلعی عہدیداران نے اپنے خطاب میں مرکرزی اور صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے ضلع کی قیادت کے لیئے زبیر احمد خان اور فیاض تبسم حماد طیفور عباسی جیسے حقیقی مسلم لیگی کارکنان کو عہدے دیئے جو کارکنان کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور پارٹی اور چوہدری برادران کے لیئے صبح شام ضلع میں کام کر رہے ہیں۔