rain in murree 39

مری بارش کا پانی نالی بند ہونے کے باعث سڑکوں اور قبرستان میں داخل ہوگیا

ملکہ کوہسار مری گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ تیزی سے جاری مسلسل بارش نے مری کا موسم تبدیل کر کے رکھ دیا بارش کا پانی نالے بند ہونے کے باعث مین روڈ اور مرکزی قبرستان شوالہ میں داخل ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹے تک مری اور گردونواح میں جاری رہے گا تیز بارشوں کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات منڈلا نے لگے مری شہر اور اس کے گردونواح میں سرسبز درخت اور پہاڑوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مری کی خوبصورتی بھی ماند پڑتی جارہی ہے پہاڑوں اور درختوں کی کٹائی کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی مری میں بڑھ گئے ہیں ملک بھر سے سیاح اس سیاحتی مقامات کو دیکھنے کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے جب اس طرح کا خوبصورت دلفریب موسم ہوتا ہے تو اس سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوتی ہے اگر اس کٹائی کو نہ روکا گیا تو مری میں بڑے پیمانے پر تباہی تو ہوگی تو اس سیاحتی مقامات کے رونقیں بھی ماند پڑ جائیں گے ایک جانب وزیراعظم عمران درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر چکے ہیں لیکن مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور گلیات ٹمبر مافیا اور قبضہ نے ان علاقوں میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں،،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں