25

مری میں یوم عاشورہ کے نو جلوس برآمد

مری 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر کی طرح یوم عاشورہ کے 10 جلوس برآمد ہوئے ۔ مرکزی جلوس قدیمی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا صدیق اکبر چوک
(ڈاکخانہ چوک) پہنچا جہاں ذاکرین نے شہادت کربلا پر روشنی ڈالی زاہرین نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے جلوس دو حصوں میں تھا جس میں نوحا اور ماتم الگ الگ نظر آیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کی سربراہی میں سیکورٹی بہترین انتظامات بھی تھے تحصیل بھر میں سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات تھے جلوسوں کے داخلی خارجی راستوں کو بند رکھا گیا۔ پولیس کے ساتھ 1122, سول ڈیفنس و دیگر قانون نافظ کرنے والےشامل تھے۔مری شہر کے دونوں جلوس مال روڈ سے ہوتے ہوۓ اپنے اپنے مقررہ وقت پر امام بارگاہ ڈاکٹر منظور حسین میں اختتام پذیر ہوا جلوس میں تحریک انصاف مری سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد رشید۔ن لیگ کے رہنما مرزا سہیل بیگ۔سعید بشیر۔واحد مصطفی۔مرکزی انجمن تاجران کے رہنما طفیل اخلاق۔واجد عباسی۔دلاور ہارون۔اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے جلوس میں پانی شربت کی سبیلیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں