traffic accident 26

مری میں ایک ٹریفک حادثہ سمیت تین واقعات میں چھ افراد زخمی،،،

مری میں ایک ٹریفک حادثہ سمیت تین واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے پہلا حادثہ مری راولپنڈی آر ایم کے روڈ پرپتھر توڑنے کیلئے بلاسٹنگ سے ایک شخص شدید زخمی جبکہ دوسرے حادثے میں ایکسپریس وے مسیاڑی کے قریب روڈ پر پڑے ہوئے پتھر سے کار ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 مری کے امدادی کارکنوں نے امدادی کاروائیاں کیں جبکہ تیسرے حادثے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122 مری نے زخمیوں کو ریسکیو کیا اور طبی امداد دی،واقعات کے مطابق ملوٹ گھوڑاگلی کے قریب چٹان کو توڑنے کیلئے کی گئی بلاسٹنگ کے دوران پتھر لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولنس لیکر موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی کوساملی ہسپتال کمپنی باغ منتقل کردیاگیا،ادھر جمعہ ہفتہ کی درمیانی شب ایکسپریس وے پر مسیاڑی پرحالیہ شدید بارشوں کے دوران لینڈسلائیڈنگ کے باعث ایک بڑی چٹان ایکسپریس وے پر گرگئی تھی سے ایک کار اس چٹان سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افرادزخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امد اد دی تیسرا حادثے میں گاؤں گھوڑ ا سیراں سٹا پ کے قریب ایک شخص کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمزہسپتال منتقل کردیاگیازخمیوں میں نائیک ولد بختاور،طفیل ولد یعقوب،،انچارج ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایکسپریس وے اور آرایم کے روڈ پر سفر کے دوران انتہائی احتیاط کریں کیونکہ بارشوں کے باعث کئی جگہوں پر لینڈسلائیڈنگ سے بھاری پتھر سڑکوں پر گر رہے ہیں جس وجہ سے حادثات رونما ء ہوسکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں