Abbasi Colony Lower Topa 78

مری عباسی کالونی لوئر ٹوپہ ،،،،

مری عباسی کالونی لوئر ٹوپہ مری کےلوگ ایڈوکیٹ راجہ شفقت عباسی کے ممنون ہیں جنھوں نے نہ صرف حق چھینے والوں کے آئینی ہاتھوں کو عدالتی محاذ پر روکا بلکہ عوامی محاذ پر بھی مظلومین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ان خیالات کا اظہار معززین علاقہ نے لوہر ٹوپہ کے مقام پر ہونے والے اجتماع میں کیا۔جس میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگوں کی شامل تھی۔اس اجتماع سے مقررین نےاپنے اپنے خطاب میں عباسی کالونی کے لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ لینڈ مافیا اور مری پولیس کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف مظلوم لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ وہاں کے لوگوں کو انصاف دلوانے میں ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ عباسی کالونی کے متاثرین نے مزیدکہا کہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں تمام سیاسی جماعتوں کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے راجہ شفقت عباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ۔گدی نشین حضرت بابا لعل شاہ سید عامر شاہ رہنماء پیپلزپارٹی شوکت عباسی۔سابق چیرمین یونین کونسل مسیاڑی امتیاز عباسی سابق صدر مری بار اسد عباسی ایڈووکیٹ۔صدر پی پی پی مری افتخار عباسی۔ سابق نائب ناظم انگوری طارق عباسی سابق نائب ناظم نمبل عثمان عباسی عزیز عباسی۔چودہری حبیب۔ہمایوں مرتضی عباسی اور۔دیگر نے متاثرین کو ہر ممکن حمایت کا یقین دلاتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ عدالتی اور عوامی محاذ پرعوامی حقوقِ کے لیئے جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔اجتماع میں فیصلہ کیاگیاکہ اگر مری پولیس وانتظامیہ اور مری کارپوریشن نے 30 اگست تک متاثرین کے مطالبات تسلیم نہ کئےتو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیئے4 ستمبر کو لوہر ٹوپہ کے مقام پر عوامی جرگہ بلایا جائے گاجس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی وسماجی تنظیموں کے اراکینِ کو شرکت دعوت دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں