lock 18

شہر اور گردو نواح میں تالے توڑ گروپ متحرک

مری شہر اور گردو نواح میں تالے توڑ گروپ متحرک ۔مقامی باسی اور کاروباری طبقہ پریشان متعدد مقامات پر چوری کی وارداتیں مقامی پولیس کی نا اہلی کے باعث ہو چکی ہیں بیروزگاری کی بنا پر چوری ڈکیتی کے واقعات آۓ دن ایسے واقعات رونما ہونے لگے ہیں پولیس احکام بھی چھوٹی موٹی واردتوں کے مقدمات درج کرنے سے کترانے لگے جبکہ اس کے علاوہ تحصیل بھر میں دن کے اجالے اور رات کی تاریکی میں گھروں اور دوکانوں میں چوریوں کے ساتھ ساتھ مقامی باسیوں کے پالتو مال مویشی چوری ہونے کی اطلاعات عرصہ سے موصول ہو رہی ہیں جبکہ مری کے مختلف مقامات پر لگے پولیس ناکے اور قائم تمام چوکیاں بھی چوری چکاری اور مال مویشیوں لے جانے والے گروہوں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں