Sadiq Sanjarani 15

صادق سنجرانی نے معزز مہمان کے ہمراہ مال روڈ پر چہل قدمی،،،

مری چیئرمین سینٹ آف پاکستان صادق سنجرانی کا بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا گووا بیرن اور انکے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں چیئرین سینٹ صادق سجرانی کی جانب سے گورنمنٹ ہاوس کشمیر پوائنٹ مری میں ظہرانہ کااہتمام کیاگیا،بعدازاں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے معزز مہمان کے ہمراہ مال روڈ پر چہل قدمی بھی کی،بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی صدر نے چیئرمین سینٹ اور وفد کے ہمراہ مری کے ڈیرھ سو سالہ قدیم ہولی ٹرینٹی چرچ مال روڈ مری پر بھی گئیں اور اس قدیم اور تاریخی چرچ کی خوبصورتی کوسراہا، چیئرمین سینٹ صادق سجرانی اور بین الالقوامی پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا گووا بیرن کی مری آمد کے موقع پر پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ان کی آمدسے قبل تمام ٹریفک کو روک دیاگیا جس کے باعث سڑکوں پر سیاحوں اورمقامی لوگوں کی گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں ہفتہ وار تعطیلات کے باعث ملک اور بیرون ممالک سے بھی کثیر تعداد میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ٹریفک جام کے باعث شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں