road-closed 13

مری 9اور10 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری،،،

مری چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے عمل کرتے ہوئے سرکل مری میں 9 اور10 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کیا سیکیورٹی کے پیش نظرروڈ پر جلوس کی وجہ سے محرم الحرام کے دنوں میں آرایم کے روڈ تریٹ کے مقام سے 9،10 محرم الحرام مورخہ29اگست کو 10بجے رات سے 01بجے رات تک بند رہے گی، 10محرم الحرام مورخہ30اگست کو 01بجے دن سے لیکر اختتام جلوس تک راولپنڈی مری کشمیر روڈ(آر ایم کے) روڈ تریٹ کے مقام سے بند رہے گی، 10 محرم الحرام کو نیومری روڈ اور کوٹلی ستیاں روڈ پرموہڑہ سیداں، بھمروٹ سیداں، بن بازار تا سنگسیری بازار بوقت ضروت ڈائیورش لگائی جائے گی،10محرم الحرام کو مری شہر لالہ زار ٹرن، سول ہسپتال مری، لوئر مال، مرحبا چوک امتیاز شہید روڈ پر 01بجے دن سے اختتام جلو س تک کسی قسم کی گاڑی داخل نہیں ہونے دی جائے گی، عوام الناس اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بانسرہ گلی، گھوڑا گلی، تریٹ بازار، سالگراں اور سترہ میل ٹول پلازہ پر ڈائیورشن پلان کے مطابق ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے عوام الناس سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ اس ٹائم کے دورانیہ میں مری سے راولپنڈی اسلام آباد آنے و جانے کے لئے ایکسپریس وے کا استعمال کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اپ کو پریشانی سے بچا جا سکے اور کئی بھی کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو،ٹریفک وارڈنز آفیسر آپکے معاون اور دوست ہیں سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم یا شکایت کی صورت میں فوری ہیلپ لائن 1915 آفس نمبر0519269200 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں