rainfall 11

مری میں موسلا دھار بارش ندی نالے بھپر گئے۔

مری میں موسلا دھار بارش ندی نالے بھپر گئے۔قدرتی برساتی نالوں اور راستوں پر محکموں کی تجوری بھر پالیسی سے مقامی لوگوں کے گھروندوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات منڈلانے لگے ۔یونین کونسل سہر بگلہ کی ڈہوک گھوئی میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے غریب شخص افراز عباسی کا گھر سلائیڈنگ کی ذد میں آگیا جس پر افراز عباسی نے حکومتی ذمہداران سے التجا کی ہے کہ انتظامیہ مری سے فوری رابطہ کرکے گھر اور متاثرہ جگہ کا وزٹ کروایا جائے اور نقصان کے ازالہ کی بھرپور کوشش کی جائے یاد رہے کہ عرصہ دراز سے مری میں قدرتی برساتی نالوں اور پیدل چلنے والے راستوں پر لینڈ مافیا محمکہ مال اور انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں کو خرید کر قبضے کر چکے ہیں جس سے نقصانات کے بہت زیادہ اندیشہ ہے اور اب بھی اگر تحریک انصاف کی حکومت نے اس حوالہ سے اقدامات نہ کیئے تو کسی بھی سانحہ کی صورت میں یہ بھی ماضی کی قیادت کی طرح ذمہدار ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں