Machines 13

وزیر اعظم پاکستان کے ویژن پر ہوئی مشینیں چلا دیں،،،

مری ایکسپریس وے پر جگہ جگہ کنسٹریکشن کمپنیوں نے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن پر ہوئی مشینیں چلا دیں۔پیسہ سب کچھ خریدنے لگا۔مری ایمپرومنٹ ٹرسٹ میں غیر مقامی افراد کی قیمتی اراضی پر بھی لینڈ سلائیڈ کے خطرات مبڈلانے لگے گرین پاکستان کے قدرتی طور پر اگنے والے سرسبز درخت کاٹ کر پہاڑوں کی کٹائی شروع۔ انتظامیہ کو روکنے کے لیئے سرکار میں موجود تجوری بھر مافیا نے کمپنی کو کاروائی سے بچنے کے لیئےسٹے آرڈر کا عدالتی راستہ دیکھا دیا۔ مری انتظامیہ محمکہ جنگلات کی ملی بھگت گٹھ جوڑ اور افسران کی معصومانہ خاموشی نے کمپنی نے عدالت سے چاردیواری لگانے کی اجازت حاصل کرنے میں رات کی تاریکی میں ہونے والی ڈیلوں نے محفوظ راستہ دیکھانے میں مدد کی مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات سرسبز قیمتی درختوں کی کٹائی اور ہیوی میشینری لگا کر خوبصورت پہاڑوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا جس پر شدید لینڈ سلائیڈنگ سے مری ایمپرومنٹ ٹرسٹ تک کے باسیوں کی املاک کو خطرات نظر آنے لگے۔مقامی باشعور حلقوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سے لیکر ضلعی و مقامی ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی خزانے سے بھاری رقوم اور تحفے تحائف لینے والی کالی بھیڑیں جو مری کا حسن اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو فروخت کر رہے ہیں انکے خلاف کاروائی کرتے ہوۓ مری کے اصلی حسن کو برقرار رکھنے کے اقدامات کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں