Patriata Chairlift Resort 21

چیئرلفٹ پتریاٹہ ملازمین کو تین سال قبل ان کی ملازمت سے برطرف،،،

مری کوہسار یوتھ بور د نے چیئرلفٹ پتریاٹہ کے ملازمین کی بحالی کو خوش آئند اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملازمین کو تین سال قبل ان کی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا جنہیں ایک طویل جدوجہد اور منتخب نمائندوں کی داتی دلچسپی کے بعد ان کی ملازمت پر بحال کر دیا گیا ہے کوہسار یوتھ فورم نے بھی نیومری کے اپنے مشاورتی اجلاس میں برطرف ملازمین کی بحالی کے لیے پھرپور آواز اٹھائی تھی اور منتخب نمائندوں سے ان کی بحالی کا پرزور مطالبہ بھی کیا تھاکوہسار یوتھ فورم کابورڈ ان تمام افراد اور عوامی نمائندوں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے غریب ملازمین کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے اس مسئلہ میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ملازمین کی بحالی عمل میں آئی انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیاکہ عوام کے دیگر مسائل کو بھی ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی سنجیدہ کوششیں کی جائینگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں