Water prices rise 16

لوئر جھیکاگلی روڈ پر خطرناک لینڈسلائیڈنگ شروع،،،

مری حالیہ شدید بارشوں کے باعث مری شہر کے اہم علاقہ لوئر جھیکاگلی روڈ پر خطرناک لینڈسلائیڈنگ شروع ہونے سے سینکڑوں گھرکو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے چند دن قبل ہونے والی بارش سے یہاں لینڈسلائیڈنگ شروع ہوئی تھی جس کی اطلاع محکمہ ہائی وے مری کو دی گئی تھی کہ اس روڈ پر فوری طور پر حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے تاکہ لینڈسلائیڈنگ کو روکا جاسکے لیکن محکمہ ہائی وے مری کی غفلت اور لاپرواہی سے کئی دن گزرنے کے باوجود حفاظتی دیوار کی تعمیر کا کام شروع نہ ہوسکا ہے جبکہ بارشوں کا شدید سلسلہ تاحال جاری ہے ایسی صورتحال میں اہلیان علاقہ شدید ذہنی دباؤکا شکار ہیں انہوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے محکمہ ہائی وے مری کے ذمہ داران کیخلاف سخت نوٹس لینے اور لینڈسلائیڈنگ کو روکنے کیلئے فوری طور پر حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں