Kotli Satyan 20

کوٹلی ستیاں کا راولپنڈی سے رابطہ منقطع،،،،

کوٹلی ستیاں (عمران ستی )تحصیل کوٹلی ستیاں حالیہ شدید بارشوں سے راولپنڈی کوٹلی ستیاں روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھینٹ کے مقام سے بند زمینی رابطہ منقطعشدید بارشوں کی وجہ سے تحصیل کوٹلی ستیاں کا راولپنڈی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے متعدد گاؤں بھی موجود ہیں جن کا راولپنڈی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے شدید لینڈ سلائیڈنگ ہو چکی ہے جس کو کلئیر کرنے میں خاصہ وقت درکار ہو گا اہلیان کوٹلی ستیاں و ملحقہ علاقہ مکینوں کاایم این اے صداقت علی عباسی ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور محکمہ ہائی وے سے اپیل ہے کہ روڈ کی بحالی کے لیے جلد از جلد مشینری چھینٹ کے مقام پر بھیجی جائےاور جلد از جلد اس روڈ پر کام شروع کر کے عوام کے لئے کھولا جائےکیوں کہ یہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے اور یہ مین ڈیفینس روڈ ہے جو راولاکوٹ، باغ کی گاڑیاں اسی روڈ سے کشمیر جاتی ہیں اور ان کو بھی پریشانی کا سامنا ہے اور کوٹلی ستیاں کی کم سے کم ایک لاکھ آبادی ہے جو اسی روڈ سے آمدورفت بھی کرتی ہے اور اسی سے لوگوں کا راشن ضروریات کی تمام ایشیاء اسی روڈ سے ان کو میسر آتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں