گلیات نتھیاگلی سردار محمد فیاض کی قیادت میں عمائدین نتھیاگلی کے ایک جرگہ نے ڈی جی جی ڈی اے سے ملاقات کئ جس میں محکمہ کئ جانب سے کیبن کے کرایوں میں اضافہ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرایوں کی معافی ،پارکنگ کئ کمی، ہوٹل مالکان پر مختلف ٹیکس، دہی علاقے کا جی ڈی اے کے زیر اثر آنا، ایوبیہ چیئرلفٹ کا مسئلہ و دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی ڈی جی جی ڈی اے نے تمام مطالبات سنے اور انکو اعلی سطحی اجلاس میں اٹھانے کئ یقین دھانی کروائی عمائدین کا کہنا تھا کے کھوکھا کرایہ میں 64 ہزار تک بڑھ جانے سے تاجروں کو خدشات ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بھی نہیں ہوا کرائے بھی کم کیئے جائیں اور لاک ڈاؤن کے دورانیہ ماہ کی چھوٹ بھی دی جائے اہلیان علاقہ میں ممبر گلذیب، ممبر بصویر، اویس اقبال، سردار زرداد، نوجوان صحافی عثمان مانی کاروباری شخصیت سردار نیاز و دیگر شریک ہوئے.