Cheap flour 10

سستے آٹے کا ٹرک یونین کونسل چارہان پہنچ گیا،،،

مری تحریک انصاف مری کے صدر سہیل عرفان عباسی کی اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین سے ملاقات کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر تحریک انصاف تحصیل مری سہیل عرفان عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ان سے درخواست کی تھی کہ مری کی عوام کو اشیاء ضروریہ سرکاری قیمتوں میں مہیا کی جائیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے خصوصی اقدامات شروع کر دیے گزشتہ روز اسی سلسلہ میں حکومت کی جانب سے سستے آٹے کا ٹرک یونین کونسل چارہان پہنچ گیا جہاں پر عوام علاقہ کو سرکاری نرخ مبلغ 860 روپے بوزن 20 کلو گرام فراہم کیا گیا اس شاندار اقدام پر اہلیانِ یونین کونسل چارہان نے صدر تحریک انصاف تحصیل مری سہیل عرفان عباسی اور ان کی ٹیم سنئیر نائب صدر عمر نوید ستی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ سعد سراج، راجہ امجد علی اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں