ALKHIDMAT NEW CAPTION 19

الخدمت فاؤنڈیشن کی جنرل کونسل کااجلاس،،،

مری الخدمت فاؤنڈیشن کی جنرل کونسل کااجلاس مرکزی صدر محمد عبد الشکور، الخدمت فاؤنڈیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ،سیکرٹری جنرل شاہد اقبال،سیکرٹری فنانس مرزا منور حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال،جنرل منیجرز،ریجنل صدور اور نیشنل ڈائریکٹرز سمیت بڑے شہروں کے صدور بھی شریک ہوئے، اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تمام پروگرامات آفات سے بچاؤ،صحت، تعلیم، صاف پانی، کفالت یتامیٰ، مواخات اور سماجی خدمات کے نیشنل ڈائریکٹرز نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے گزشتہ سال (2019-20) کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کا اجلاس میں جائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ آئندہ سال (2020-21) کی منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی اجلاس سے خطاب میں محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل اورمذہب سرگرم ہے الخدمت ملک بھر میں خدمت خلق کا ایک نمایاں نام بن چکی ہے اورمستحق اور نادار افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔